کوہ قاف کے علاقے میں سیاسی و جغرافیائی تبدیلیوں کے مخالف ہیں، ایران

October 03, 2023

تہران(اے ایف پی،جنگ نیوز ) ایران نے کہاہے کہ وہ کوہ قاف کے علاقے میں سیاسی و جغرافیائی تبدیلیوں کی مخالفت کرتا ہے ۔واضح رہے کہ ایران ایک مدت سے ان آذربائیجانی کوششوں پر خفا ہے جو وہ آرمینیا ایران سرحد کے متوازی ترکی تک اپنا ایک ٹرانسپورٹ لنک قائم کرنے کے سلسلے میں کر رہا ہے ۔