ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں بجلی کے متبادل نظام میں خرابی کی وجہ سے آدھ گھنٹہ سے زائد بجلی بند رہی ، گزشتہ روز نشتر ہسپتال میں 9بجکر 40 منٹ سے 9بجکر 45منٹ صبح کے درمیان اچانک لائٹ جانے پر وارڈ نمبر 10اور اینڈوسکوپی روم کا آٹومیٹک جنریٹر تکنیکی خرابی کے باعث چل نہ سکا جس کی وجہ سے وارڈ سمیت اینڈوسکوپی روم میں صبح 10بجکر 15منٹ تک بجلی غائب رہی ،ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق تمام وارڈز ایمرجنسی آئی سی یو میں بجلی کی سپلائی میں ایک سکینڈ کا بھی تعطل نہیں آیا البتہ وارڈ 10 کے جنریٹرز میں تکنیکی خرابی آئی جس کو فوری طور پر دور کر لیا گیا تھا۔