ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا میں موٹرسائیکل چوری کرنے والا پکڑا گیا، 2روز قبل سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سےطالبعلم حماد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی تھی سکیورٹی حکام نے اس کی تصویر وائرل کردی جس پر شہریوں نے چور کی نشاندہی کردی، حکام کا کہنا ہے کہ شان نامی چور کینٹین پر کام کرتا تھا جو بستی مانک کا رہنے والا ہے نشاندہی پر چورسے موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی مگراس کے پرزے ، ٹینکی تبدیل کردی گئی،تھانہ الپہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔