• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھوکے کو کھانا کھلانے سے زیادہ کوئی افضل صدقہ نہیں :حانیہ خان

ملتان (سٹاف رپورٹر) بھوکے کو کھانا کھلانے سے زیادہ کوئی افضل صدقہ نہیں ۔ ہم غریبوں کو روٹی مہیا کرنے کیلئے دسترخوان کا جلد اہتمام کریں گے۔ یہ بات حانیہ خان نے اپنے بیان میں کی، انہوں نے کہا کہ آپ ﷺکا یہ کہنا ہے کہ بھوکے انسان کو کھانا کھلاؤ وہ چاہے مسلمان ہو یا غیر مسلم، جہاں کوئی انسان بھوکا ہو اُسے کھانا کھلایا جائے، سرائیکی وسیب میں بھوک، افلاس، پیاس ہر تیسرے گھر میں رقص کر رہی ہے۔ لوگ روٹی نہ ملنے کی وجہ سے خودکشیاں، بچوں کو ذبح کر رہے ہیں۔ ہمیں اپنا وسیب بچانے کیلئے سب سے پہلے اہل وسیب کو بچانا ہو گا ۔
ملتان سے مزید