ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی جماعت اہل سنت ملتان کے زیراہتمام خانقاہ حامدیہ قلعہ کہنہ قاسم باغ سے نکالے گئے 52ویں سالانہ ملتان شہر کے مرکزی جلوس جشن عید میلاد النبی ﷺمیں شامل تنظیمات میں تقسیم انعامات کی تقریب ۔ صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے تنظیمات کے عہدیداران میں انعامات تقسیم کیے حاجی سلیم حامدی،زاہد بلال قریشی،فدا محمد حامدی، حافظ دستگیر نورانی، محمد الیاس حامدی اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔