پشاور ( وقائع نگار )متنی اضاخیل پشاور کے مکینوں نے محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے متنی اضاخیل پشاور رول ہیلتھ سنٹر کو جلد از جلد بی ایچ یو سے آر ایچ سی میں باقاعدہ اپگریڈ کیا جائےتاکہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات مل سکیں اہلیان علاقہ کے مطابق متنی اضاخیل پشاور رول ہیلتھ سنٹرکی بلڈنگ پر 2016 میں کام شروع کیا گیا اور 2022 میں بلڈنگ مکمل ہوچکی ہے۔ اس سنٹر کا مقصد علاقے کے مکینوں کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا تھا۔