اسلام آباد ، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) دو خواتین سمیت پانچ افراد کو اغواء کر لیا گیا۔تھانہ ترنول پولیس کو عزیز الرحمن نے بتایا کہ 5ستمبر کو رات ایک بجے اچانک گھر کے اندر تقریباً 15سے 20افراد جنہوں نے منہ پر نقاب کئے ہوئے تھے گھس کر میرے بیٹے مفتی محمد یاسین، حیات حسین اور سہیل رحمان عرف سبیل احمد کو زبردستی ہاتھ پاؤں باندھ کر اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔تھانہ کھنہ کی حدود سے زیبہ کی بیٹی (م)کوفیضان نے اغواء کر لیا۔تھانہ ائرپورٹ کو محمد اسماعیل نے بتایاکہ ناصر نے اپنے بھائی شیر احمد کی ایما پر میری بیوی (س) کو اغواء کر لیا ۔