ملسمان سائنسدانوں کی انوکھی ایجادیں

November 12, 2023

بچو! کئی ایسی اہم ایجادات ہیں، جن کے ذریعے مسلمان سائنسدانوں نے دنیا بھر میں انقلاب برپا کیا۔ انہیں ایجاداتی دور کا بانی و موجد کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ عظیم سائنسدانوں اور ان کی ایجادات کےبارے میں بتاتے ہیں۔

جابر بن حیان کو کیمسٹری کا بانی یا بابائے کیمیا بھی کہاجاتا ہے۔ ان کے سلفائیڈ ، سلفیورک ایسڈ اور نائٹرک ایسڈ بنانے کے طریقے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ عمل کشید ،عمل تقلید (فلٹریشن)،عمل تبخیر کے ذریعے دنیاکو منرل واٹر ، خوشبوؤں اور الکوحل سپرے جیسا تحفہ دیا۔ واٹر پروف اور فائر پروف کاغذ بھی جابر بن حیان کی ہی ایجاد ہے۔

سلطان کے سر ہی ہےنے دنیا کا پہلا فاؤنٹین پین 953ء میں ایجاد کیا۔ اس قلم میں موجودہ دور کے قلم کی ہی طرح سیاہی اندر ذخیرہ ہوتی تھی اور نب کے ذریعے اس سے لکھا جاتا تھا۔ پیراشوٹ 852ء میں عباس ابن فرانز نے دنیا بھر میں متعارف کروایا۔ انہوں نے ڈھیلے ڈھالے لباس اور لکڑی کے پروں کے ذریعے پیراشوٹ تیار کیا تھا۔

سائنسدان علاؤ الدین ابن شاطر نے تیرھویں صدی میں انکشاف کیا تھا کہ سورج اگرچہ آنکھوں سے اوجھل ہو جاتا ہے مگر اس کے باوجود زمین سورج کے گرد گردش کرتی ہے۔ سب سے پہلے مسلمانوں نے ہی سبزی کے تیل کو سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ میں ملا کر صابن تیار کیا تھا۔ اندلسی سرجن ابو القاسم زہراوی نے سرجری آلات ایجاد کیے تھے۔ اس نے دو سو سے زیادہ سرجری آلات بنائے تھے۔ وہ پہلا سرجن تھا۔