متنی ٗادیزئی اور حسن خیل میں ووکیشنل کالج کے قیام کا مطالبہ

November 27, 2023

پشاور ( وقائع نگار )کوہ دامان پشاور کے عوام نے متنی، ادیزئی اور حسن خیل سب ڈویژن سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کے طلباء کے لئے سکل ڈویلپمنٹ کے لئے ووکیشنل کالج کے قیام کا مطالبہ کر دیا جبکہ اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے مفت اراضی دینے کی بھی پیشکش کر دی کوہ دامان کے سماجی رہنماء شوکت خان ادیزئی، الطاف خان اور ملک دلدار سمیت دیگر نے کہا کہ پاک فوج نے حسن خیل کے طلباء کے لئے ڈیجیٹل سکلز سنٹر قائم کر دیا جو بڑا اقدام ہے لیکن کوہ دامان کے ادیزئی، متنی، یوسف خیل، شریکیرہ، اضاخیل اور دیگر دیہاتوں میں جوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے جن کو ہنر دینا انتہائی ضروری ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتیں اچھے انداز میں بروئے کار لائے اگر پاک فوج نے متنی میں سکلز ڈویلپمنٹ کے لئے ووکیشنل کالج قائم کر دیا تو مقامی لوگ مشکور ہونگے اور ساتھ ہی قبائلی علاقے حسن خیل سب ڈویژن کے جوان بھی مستفید ہونگے مقامی لوگ اس مقصد کے لئے اراضی بھی مفت دینگے ۔ مذکورہ علاقوں کے جوانوں میں قابلیت اور صلاحیت کی کمی نہیں تاہم انہیں مواقع دینا چاہیے ۔باروزگار ہو کر جوان نہ صرف اپنے خاندانوں کی کفالت بلکہ ملک اور قوم کی بھی خدمت کرینگے۔