گرین ٹاؤن، دن دیہاڑے ڈیڑھ کروڑ کا ڈاکہ، مزاحمت پر تشدد سے خاتون زخمی

November 28, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر)شہرمیں دن دیہاڑے ڈیڑھ کروڑ کاڈاکہ،گرین ٹاؤن میں یاسر بٹ کی ہمشیرہ بینک کے لاکر سے 70تولےزیورات نکلوا کر نکلی، ڈاکو ؤں نےگن پوائنٹ پر خاتون سے17 سونے کے کنگن، 4 سیٹ لوٹ لیے، مزاحمت کرنے پر تشدد کرکے خاتون کوزخمی کردیا اورفرارہوگئے۔مغل پورہ میں اکبر کے گھر سے 5 لاکھ اور دیگر سامان، شاہدرہ ٹاؤن میں صدیق کے گھر سے 3لاکھ اور دیگر سامان،راوی روڈ میں اسلم کے گھر سے اڑھائی لاکھ اور دیگر سامان، بادامی باغ میں محمود کی دکان سے ایک لاکھ اور دیگر سامان،گڑھی شاہو وقاص کی دکان سے ایک لاکھ اور دیگر سامان، ملت پارک میں طاہر سے ایک لاکھ اور دیگرسامان، جوہر ٹاؤن میں افضل سے 50 ہزار اور دیگر سامان، شاد باغ میں تنویر سے 20ہزارو دیگر سامان، لکھاں میں شاعر سے 10 ہزار اور دیگر سامان، گارڈن ٹاؤن میں رزاق سے 10 ہزار روپے اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔برکی ،ٹاؤن شپ ،اقبال ٹاؤن ،قلعہ گجر سنگھ، شفیق آباد اور مناواں سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔