ملگری وکیلان کی جا نب سے تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت

November 28, 2023

پشاور(نیوز رپورٹر) ملگری وکیلان خیبر پختونخوانے سالانہ انتخابات کے پیش نظر صوبہ بھر میں تنظیم سازی جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی جبکہ تمام ممبران کی مکمل کوائف15روز کے اندراندرصوبائی کابینہ کو بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس ضمن میں صوبائی صدر ملگری وکیلان احمد فاروق خٹک کی زیرصدارت پشاور میں اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں مختلف تنظیمی و انتخابی امور پربات چیت کی گئی اور اس بات پر زور دیا گیاکہ آئین ملگری وکیلان کی تکمیل جلدسے جلدکی جائے۔