پرویز سندیلہ کی زیر صدارت مسلم لیگ ہالینڈ کا اجلاس

November 29, 2023

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر ) پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کا اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پیر سید اقرار شاہ نے کی۔ اجلاس میں صدر چوہدری پرویز سندیلہ، سینئر نائب صدر جاوید بٹ پیارے ،نائب صدر محمد یونس بٹ، محمد خورشید مغل، مہر وقاص، سیکرٹری جنرل چوہدری فیصل منظور ،سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر، طارق جاوید،آفتاب چوہدری، محمد ریاض، محمد محسن وارثی، عبدالباسط خان، سید رضوان احمد، چوہدری محمد سعید سمیت کارکنوں اور مرکزی عہدے داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں امید پاکستان فلائٹ میں مسلم لیگ ن ہالینڈ کی کامیاب نمائندگی کرنے پر صدر مسلم لیگ ن ہالینڈ چوہدری پرویزسندھیلہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ چیئرمین سید اقرار شاہ نے پرویزسندھیلہ کو تنظیم کی بھرپور نمائندگی پر سووینئر بھی پیش کیا ۔ اس موقع پر سید اقرار شاہ نے کہا قائد میاں نوازشریف کی واپسی کے ساتھ پاکستان کی خوشحالیاں اور ترقیاں لوٹ آئی ہیں، پاکستان میں بحرانوں کے خاتمے کا آغاز ہوچکا، چوہدری پرویز سندھیلہ نے کہا امید پاکستان فلائٹ کے دولہا نوازشریف نے وطن واپسی کے بعد ایک لمحہ بھی ضائع کئے بغیر پاکستان کو بحرانوں ، مشکلات سے نکالنے کی پلاننگ کررہے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر نے کہا کہ قائد پاکستان مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف پاکستان سے باہر عالمی سرمایہ کاروں سے ملتے رہے، پاکستان پہنچ کر بزنس کمیونٹی سے لے کر ہر شعبے سے وابستہ افراد سے مل کر مسائل اور حل تلاش کررہے ہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن ہالینڈ کی تنظیم نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ صدر چوہدری پرویزسندھیلہ، سیکرٹری جنرل چوہدری فیصل منظور، جاوید بٹ پیارے ،سیکرٹری اطلاعت محمد جاوید اقبال کھوکھر سمیت دیگر عہدیداران مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں پاکستان میں موجود ہوں گے، حلقوں کا دورہ کریں، پارٹی منشور کی بھرپور ترویج کریں گے اور قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کا ویژن عوام تک پہنچائیں۔