تحریک جوانان خیبر پختونخوا کا عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

November 29, 2023

پشاور ( وقائع نگار )تحریک جوانان خیبر پختونخوا نے آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کر دیا اور مختلف حلقوں میں امیدواروں کے ناموں کو بھی جلد حتمی شکل دے گی اس سلسلے میں تحریک جوانان خیبر پختونخوا کا اجلاس ٹی جے پی سیکرٹریٹ ورسک روڈ پشاور میں ہوا جس میں تحریک جوانان خیبر پختونخوا کے چیف آرگنائزر محمد جان مہمند، صوبائی صدر اکرام الدین، سیکرٹری اطلاعات نائب خان، آفس سیکرٹری ابوبکر جان اور دیگر نے شرکت کی شرکا ءنے کہا کہ عام انتخابات میں اس صوبے سے بھرپور شرکت کرینگے اور تمام حلقوں سے امیدواروں کے ناموں کو جلد حتمی شکل دی جائے گی جس کیلئے ہوم ورک تیز کر دیا گیا ہے ۔