شیخ محمدی کے عوام کا بجلی بند ش کیخلاف مظاہرہ ٗپولیو مہم سے بائیکاٹ

November 29, 2023

پشاور ( وقائع نگار )پشاور کے نواحی علاقہ شیخ محمدی سلمان خیل ٗشہاب خیل ٗماشو خیل ٗشیخان ٗ گڑھی مل خیلٗ اور ملحقہ علاقوں کے عوام نے بجلی بندش کے خلاف پولیو مہم سے بائیکاٹ کرتے ہوئے بی ایچ یو شیخ محمدی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی مظاہرین کی طرف سے واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت شیخ محمدی اور ملحقہ علاقوں کے مشران اور بلدیاتی نمائندوں نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر علاقہ عمائدین کا کہنا تھاکہ گزشتہ ایک ماہ سے شیخ محمد ی فیڈر بند ہے جسکی وجہ سے یونین کونسل پشتہ خرہ کے علاقوں شیخ محمدی ٗسلمان خیل ٗشہاب خیل ٗماشو خیل ٗشیخان ٗ گڑھی مل خیل اورملحقہ علاقوں کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گھروں اور مساجد میں پانی نا پید ہو چکا ہے ۔