کورنگی، خوف و ہراس پھیلانے کیلئے ہوائی فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

November 30, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی سیکٹر 50C میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد، ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار ملزم عبدالرحمٰن نے خوف و ہراس پھیلانے کے لیےجھگڑے کے دوران ہوائی فائرنگ کی تھی۔ ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہوگیا تھا، جسے زمان ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے لائسنس یافتہ اسلحہ 9 ایم ایم پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔