خانہ فرہنگ ایران، پاک ایران جیپ ریلی کے شرکا کیلئے تقریب

November 30, 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاک ایران دوستی کو فروغ دینے کے لئے 20 افراد اپنی جیپ کے ذریعے ایران کے ایک ماہ کے دورے کے لئے لاہور سے تہران روانہ ہو گئے ہیں۔پاک ایران جیپ ریلی کے شرکاء کے اعزاز میں خانہ فرہنگ ایران لاہور میں تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی خانہ فرہنگ ایران لاہور جعفر روناس نے کہا کہ لاہور سے فیملیز کا ایران جانا خوش آئند ہے، جس سے دونوں ممالک کی دوستی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے بہت سے لوگ پاکستان کے صحیح حالات سے واقف نہیں اور اسی طرح بہت سے پاکستانی بھی ایران کے حالات کا اصل تدارک نہیں رکھتے جس کے لئے ضروری ہے کہ وفود کے تبادلوں کو فروغ دیا جائے ۔ ریلی کے شرکاء کو ڈی جی خانہ فرہنگ نے قرآن کے سائے تلے رخصت کیا۔