پولی کلینک ہسپتال کا مالی بحران،آپریشن تھیٹر، ایمبولینس سروس، لیب ٹیسٹ بند

November 30, 2023

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) پولی کلینک ہسپتال شدید مالی بحران کا شکار ہو گیا ۔آپریشن تھیٹر، ایمبولینس سروس، لیب ٹیسٹس بند کر د یئے گئے۔ آپریشن تھیٹر کی بندش کی وجہ ا نیستھیز یا کی عدم دستیابی ہے۔ ذرائع کے مطا بق 7 ڈائیلاسز مشینوں میں سے 4 خراب ہیں۔ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو سٹیشنری کی فراہمی بھی بند ہے۔ایک کمپنی نے ادویات کی فراہمی بند کر دی، دوسری نے نوٹس دے دیا ۔دونوں فارماسوٹیکل کمپنیز کے بقایا جات 24 کروڑ کو پہنچ گئے ہیں ۔ ادھر وفاقی محتسب نے پولی کلینک ہسپتال کی زبوں حالی کا نوٹس لے لیا اوروفاقی محتسب ٹیم آج صبح 9 بجےہسپتال کا دورہ کرے گی۔ ٹیم دورہ کے دوران عوامی شکایات کی سماعت کرے گی ۔