الخدمت آرفن کیئر کے زیرکفالت بچوں اور ان کی ماؤں کیلئے ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا انعقاد

November 30, 2023

پشاور ( وقائع نگار )لخدمت فاونڈیشن کے شعبہ کفالت یتامی(آرفن کیئر پروگرام) کے تحت زیرکفالت ایک ہزارسے زائد بچوں اور ان کی ماؤں کیلئے سالانہ ہیلتھ سکریننگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین طب نے ای این ٹی،مینٹل ہیلتھ کیئر،امراض چشم سمیت دیگر بیماریوں کی تشخیص کے علاوہ بچوں اور ان کی ماؤں کے مختلف کلینکل ٹسٹ بھی کئے گئے جبکہ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پشاور بحراللہ خان ایڈوکیٹ کی صدارت میں تقریب تقسیم انعامات بھی منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن تھے تقریب میں صوبائی صدر خالد وقاص، پروفیسر ڈاکٹرامان خان ، ر ڈاکٹر محمد اقبال خلیل ٗ ٹیچنگ سٹاف اور طلبہ وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر بچوں اور ان کی ماؤں کی ہیلتھ سکریننگ کے علاوہ بچوں کےلئے جھولوں، پینٹنگ،بیڈمنٹن سمیت انڈورگیمز اور دیگر صحت مند تفریح کے علاوہ لنچ کابھی انتظام کیا گیا تھا۔