ملتان(سٹاف رپورٹر)این اے 148 میں گیلانی خاندان کو بڑی کامیابی ملی ہے،سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی نے یونین کونسل جھوک وینس میں سابق چیئرمین یونین کونسل جھوک وینس ملک صوفی غلام اکبر وینس سے انکی رہشگاہ پر ملاقات کی اس موقع پر ملک صوفی غلام اکبر وینس نے یوسف رضا گیلانی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں ملک شکیل حیدر وینس، ملک سلیم وینس ،ملک آصف وینس، ملک حاجی اجمل وینس،ملک امین وینس، ملک فرحان، ملک رضوان وینس، ملک اختر وینس، ملک رمضان وینس عنایت والے،اور ملک امین وینس، مہر امتیاز موہل، سمیت پی ٹی آئی گروپ کو خیر باد کہہ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔