• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری ڈکیتی کی وارداتیں، پولیس وردی میں ملبوس افراد نے شہری کو لوٹ لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں پولیس وردی میں ملبوس نوسربازوں نے شہری سے رقم لوٹ لی ،آصف امیر نامی شخص نے درخواست دی کہ ریلوے پھاٹک کے قریب ملزمان نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ۔پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ مدینہ کالونی میں واقع عمران کے گودام سے نامعلوم افراد مصالحہ جات کی بوریاں چوری کرکے لے گئے۔تھانہ سٹی جلالپور کے علاقہ میں نامعلوم افراد واپڈا کی مین ٹرانسمیشن سے ایک لاکھ مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے۔تھانہ گلگشت کے علاقہ شاہ فیصل کالونی میں چار مسلح افراد نے وقاص سے ایک لاکھ نقدی و موبائل فون چھین لیا۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں نامعلوم افراد اسحاق کے گھر سے نقدی و سامان چوری کرکے لے گیے۔تھانہ الپہ کے علاقہ میں مسلح افراد نے مووی میکر عامر سے گن پوائنٹ پر کیمرے و دیگر سامان لوٹ لیا۔تھانہ بدھلہ سنت کے علاقہ میں نامعلوم افراد ستار سے نقدی و موبائل فون چھین لیا۔سیتل ماڑی کے علاقہ سے شیراز کے گھر کے باہر سے گیس میٹر چوری ہوگیا اسی تھانے کی حدود میں مسلح افراد نے فرحان سے نقدی و مو بائل فون چھین لیا۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے صدام سے موبائل چھین لیا جبکہ اسی تھانے کی حدود سے قاسم کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ۔کینٹ بازار میں نامعلوم افراد نے خاتون سے پرس چھین لیا جس میں نقدی و زیوارات تھے۔تھانہ چہلیک کے علاقہ میں مسلح افراد نے شاہ دین سے نقدی و موبائل فون چھین لیا۔
ملتان سے مزید