ملتان ( سٹاف رپورٹر ) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ملتان کی جانب سے ریلوے اسٹیشن پر واٹر فلتریشن پلانٹ نصب کر دیا گیا جس کا قلی سے افتتاح کرایا گیا ڈی ایس ریلوے،الخدمت ذمہ داران اور سماجی رہنماؤں نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمود الرحمن لاکھونے کہا کہ ریلوے انتظامیہ مسافروں کو بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے،سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے کہا کہ الخدمت نے ریلوے اسٹیشن اور اس کے نواح میں 3 واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرائے، ضلعی صدر احمد چغتائی نے کہا کہ الخدمت ہر ممکن فلاحی خدمات سرانجام دے رہا ہے، ریلوے پریم یونین کے صدر شیخ انور ،روٹری انٹرنیشنل کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ گورنر ممتاز علی بابر نے بھی خطاب کیا جبکہ ثناء الرحمنٰ، میاں فضل الہی شیخ، نوید اقبال چغتائی، خواجہ محمد فاضل، افضل سپرا، شاہد رضا، اعظم حسین،ڈاکٹر ولی محمد مجاہد،سید عبدالقادر شاہ،خواجہ محمد فاروق،عدنان چغتائی،اسرار احمد دیگر نے شرکت کی۔