معاشی استحکام کیلئے ملک میں سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنا ہوگا، ضیاء عباس

December 03, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئرسیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملکی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی کاوشوں سے غیر ملکی سرمایہ کاری خوش آئند ہے، ملک کو اس و قت معاشی استحکام کی ضرورت ہے جس کے لئے ملک میں سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنا ہوگا، انتخابات سے قبل بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھاندلی اور لاڈلے کا شور عالمی سطح پر پاکستان اور اس کے اداروں کو بدنام کرنے کی سازش ہے، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پرالزام لگا کر ملک کو انتشار کی جانب لے جانا چاہتی ہیں، ملک اس قسم کے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے جس میں ملک افراتفری کا شکار ہو اس کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچے، انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو میثاق جمہوریت بنانا ہوگا تاکہ اگلے عام انتخابات پر امن ماحول میں ہوسکیں اور نئی آنے والی حکومت ملک کو تما م شعبے میں استحکام کی جانب لے جاسکے۔