سٹریٹ کرائم میں ملوث باپ دوبیٹوں سمیت گرفتار

December 03, 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) تھانہ ائرپورٹ پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں مں ملوث مائیکل گینگ کو گرفتار کرلیا، گینگ کے ارکان میں سرغنہ مائیکل اور اسکے دو بیٹے نعمان اور نبیل شامل ہیں جن سے ایک لاکھ 57 ہزار روپے ، 15 لاکھ روپے کا چیک اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا۔