جذباتی نعروں سے عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتی، شیعہ علماء کونسل

December 04, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان آج بھی عوام کا اولین انتخاب ہے ، ملک و قوم کی فلاح کے لیے ہمارے کارکنان نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں، جذباتی نعروں سے عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتی ،ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے عوام اس بار اسلامی تحریک کو ووٹ دیں ،اسلامی تحریک پاکستان کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے پاس ملک کو معاشی بحران اور بدحالی سے نکالنے کے لیے کوئی پالیسی موجود نہیں مختلف نعروں سے عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے انہی جماعتوں نے برسوں حکومت کی لیکن ملک اور عوام کو بدحالی سے نہیں نکال سکے۔