مونٹی ہنیگرو جانیوالے مسافر کے پاسپورٹ پر جاپان کا جعلی ویزا، آف لوڈ کردیا

December 04, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے کراچی ائیرپورٹ پر جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق توصیف احمد نامی ملزم پاکستانی پاسپورٹ پر مونٹی ہنیگرو جا رہا تھا۔ملزم کے پاسپورٹ پر جاپان کا جعلی ویزا لگا ہواتھا۔ملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔