صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے ‘ سرحد چیمبر آف کامرس

December 05, 2023

پشاور(وقائع نگار) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فواد اسحقٰ نے اوگرا کی جانب سے ٹیکسٹائل سمیت خیبر پختونخوا کی صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں بلینڈڈ گیس پالیسی کے تحت فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 3176 روپے کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گیس میں سرپلس خیبر پختونخوا کی صنعتوں کیلئے 80فیصد قدرتی گیس اور20 فیصد RLNG کے نرخ لگا کر اس پر 18فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے خیبر پختونخوا ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کامران شاہ کے ہمراہ سرحد چیمبر میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور ٗ سرحد چیمبر کے سینئرنائب صدر ثناء اللہ خان ٗ نائب صدر اعجاز خان آفریدی ٗ سابق صدور ریاض ارشد ٗ ملک نیاز احمد ٗ فیض محمد فیضی ٗ ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عفان علی خان ٗ خیبر پختونخوا ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سابق صدور عفان عزیز اور قلندر قلی خان خٹک اور عمران موتن ٗ اشفاق احمد ٗ انجینئر احسان اللہ ٗ محمد شعیب ٗ انجینئر مطیع اللہ ٗ محمد ایوب ٗ عارف اللہ ٗ محمد صفدر خان ٗ سرحد چیمبر کے سابق نائب صدر عابد اللہ خان یوسفزئی اور صدر گل ٗ فیض رسول ٗ فضل واحد ٗ اشتیاق محمد سمیت کاروباری افراد بھی موجود تھے۔ سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحقٰ نے کہا کہ بلینڈڈ پالیسی اور آر ایل این جی ریٹ کے نفاذ کے بعد 50 فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹریز بند ہوچکی۔