• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی افراد کیلئے گاڑیوں کی امپورٹ سہل بنانے، کم سے کم ٹیکسز کی سفارش

اسلام آباد (نامہ نگار)سینیٹ قائمہ کمیٹی تجارت نے وزارت تجارت کو خصوصی افراد کے لیے گاڑیوں کی امپورٹ کے عمل کو سہل بنانے اور اس پر کم سے کم ٹیکسز عائد کرنے کی سفارش کردی، پاکستان کی آبادی میں 16 فیصد خصوصی افراد شامل ،ان کیلئے استعمال شدہ گاڑی کی درآمد امتحان سے کم نہیں۔ سینیٹر عبدالقادر نے قائمہ کمیٹی میں خصوصی افراد کو گاڑیوں کی امپورٹ کے حوالے سے درپیش مسائل کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ اس وقت ملک میں خصوصی افراد کو گاڑیوں کی امپورٹ پر مشکل عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔ پاکستان کی آبادی میں 16 فیصد خصوصی افراد شامل ہیں مگر ان کے لیے استعمال شدہ گاڑی کی درآمد کسی امتحان سے کم نہیں۔ سینیٹر عبدالقادر نے مطالبہ کیا کہ خصوصی افراد کو استعمال شدہ گاڑی کی درآمد کی بھی اجازت دی جائے، وزارت صنعت کا اعتراض درست نہیں اور خصوصی افراد کو سستی گاڑی کی درآمد کی اجازت ہونی چاہیے۔ خصوصی افراد پر گاڑی کی درآمد کے بعد 5 سال گاڑی فروخت کرنے کی پابندی عائد کردی جائے۔

ملک بھر سے سے مزید