• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندھ کوٹ: مسافر وین کا ٹرک سے تصادم ، چار افراد جاں بحق، 11 زخمی

کندھ کوٹ(نا مہ نگار) کندھ کوٹ دھند کے باعث مسافر وین کا ٹرک سے تصادم حادثے کے نتیجے میں چار مسافر جاں بحق جبکہ11مسافر زخمی ہوئے زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے سکھر اور لاڑکانہ منتقل کیا گیا ضلع میں ٹراما سینٹر نہ ہونے کے باعث زخمیوں کو سکہر اور لاڑکانہ منتقل کیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر امیر افضل اویسی تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب کرمپور تھانہ کی حدود انڈس ہائی وے گاؤں بگن خان لاڑو کے مقام پر کندھکوٹ سے سکھر جانیوالی مسافر وین اور کراچی سے پنجاب جانے والی ٹرک کے مابین خوفناک تصادم ہوا حادثے کے نتیجے میں مسافر وین میں سوار ایک مسافر علی اکبر اوگاہی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ڈرائیور اور کلینر سمیت 15افراد زخمی ہوئے حادثے کی اطلاع پر سول ہسپتال کندھ کوٹ میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور عملے کو بلایا گیا زخمیوں کو سول ہسپتال لایا گیا ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سکھر اور لاڑکانہ کی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔

ملک بھر سے سے مزید