• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں سے پانچ لڑکیوں سمیت 7افراد اغواء

اسلام آباد ، راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر ) پانچ لڑکیوں سمیت 7افراد اغواء ہو گئے ۔ تھانہ نون کے علاقے ڈھوک مکھن روڈ سے محمد صدیق کے 36 سالہ داماد محمد اکرام کو پر اسرار طور پر اغواء کر لیا گیا ۔تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے راول ڈیم کے کنارے پکنک کے نام پر یتیم بچے کو لا کر زیادتی کا نشانہ بنا نے اور ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے الزام میں مزامل عرف چیتا اور فیصل عرف پانڈا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صادق آباد کو محمدفیاض نے بتایا کہ میری14 سالہ بیٹی (ح) اغواء ہو گئی ۔تھانہ ریس کورس کو نسرین اختر نے بتایا کہ سائلہ کی17 سالہ بیٹی (ک) کو محمد سفیان اور بلال نے اغواء کر لیا۔تھانہ مورگاہ کو شیلا نے بتایا کہ میری بیٹی (ح) اچانک گھرسے غائب ہوگئی ۔تھانہ صدرواہ کو پرویز مسیح نے بتایا کہ میرا بھائی احسان عمر53سال ڈیوٹی پر گیا مگر واپس نہ آیا ۔بھائی تھوڑا ذہنی کمزور ہے۔تھانہ صدرواہ کو سعید علی شاہ نے بتایاکہ مجھے قوی یقین ہےکہ میری بیٹی (الف)عمر 13سال کو میری ہمسائی دارامتیاز بی بی ، اسکے داماد عقیل اور عقیل کے دوست شہزاد اور شاہد جس کے ساتھ میری بیٹی کی منگنی ہوئی تھی ان لوگوں نے میری بیٹی کو اغواء کر لیا ۔تھانہ مندرہ کو ثوبیہ ناز نے بتایاکہ میری بیٹی (ک)عمر 16 سال کو کسی نے اغواء کر لیا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید