دہشتگردوں  کیخلاف پوری قوم پاک فوج کیساتھ ہے‘ سینیٹر ثمینہ

December 06, 2023

کوئٹہ (پ ر) سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے چلاس اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کے واقعات پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پے درپے واقعات کا مقصد پاکستان کو آئندہ انتخابات اور معاشی استحکام سے روکنا ہے ۔ دہشت گردی کے واقعات میں فورسز اور نہتے شہریوں کی شہادت پر شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشتگردوں کا آخری حد تک پیچھا کیا جائے گا .دہشت گردی کے بزدلانہ واقعات کا مقصد پاکستان میں آئندہ انتخابات کے انعقاد کے عمل کو سبوتاژ کرنا اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ عزم و ہمت سے دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہے اور جلد ان بزدل دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا یا جائے گا۔بزدل دہشت گرد جان لیں کہ ان کا سامنا ایک بہادر قوم سے ہے جس نے پہلے بھی دہشتگردی کو شکست سے دوچار کیا اور آئندہ بھی دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا یا جائے گا۔پوری قوم ملک سے دہشتگردوں کے خاتمے تک اپنے سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہے اور اس مقصد میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔