جماعت اسلامی کراچی کی مجلس شوریٰ کے انتخاب کا عمل مکمل، عہدیداروں کا اعلان

December 06, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی کراچی کی مجلس شوریٰ کے انتخاب کا عمل مکمل ہوگیا ہے،نتائج کے مطابق ارکان جماعت اسلامی کراچی نے نومبر2023تا اکتوبر 2025کے لیے ضلع ملیر سے محمد اسلام، سید مفخرعلی،ضلع کورنگی سے فرحان بیگ، عبد الجمیل خان، ضلع ایئرپورٹ سے توفیق الدین صدیقی،محمد فرحان خان، چودھری محمد اشرف، عمر فاروق، ضلع شرقی سے سید شاہد ہاشمی، ڈاکٹر فواد احمد، نعیم اختر، عزیز الدین ظفر، ضلع قائدین سے جنید امین مکاتی، ولید احمد، ظہور احمد جدون، ضلع وسطی سے سید وجیہہ حسن،اویس یاسین، قیصر جمیل اختر ملک، ضلع گلبرگ وسطی سے فاروق نعمت اللہ،محمد کامران سراج، نصرت اللہ،ضلع شمالی سے محمد یوسف،شکیل احمد، ضلع جنوبی سے سید عبد الرشید، سفیان دلاور، ضلع غربی سے مدثر حسین انصاری، خالد زمان شیخ، ضلع کیماڑی سے مولانا فضل احد، ضلع گڈاپ سے عرفان احمد، ضلع سائٹ عربی سے عبدالرزاق کو منتخب کیا ہے۔