سینیٹر یوسف بلوچ نے لیاری کیلئے متعدد کام کئے،لالہ ایوب بلوچ

December 06, 2023

کراچی(پ ر) پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما لالہ ایوب بلوچ ،بابل ،جیالے زبیر واجہ ،زوہیب بلوچ اور نبیل بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ سینیٹر یوسف بلوچ کو لیاری سے ٹکٹ دیا جائے انہوں نے لیاری کیلئے متعد د کام کئے ہیں اور لیاری کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں ۔