ای او بی آئی کے 15ڈپٹی ڈائریکٹرز کی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی

December 06, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن کی چیئر پرسن ناہید شاہ درانی نے ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر مختلف کیڈر سے تعلق رکھنے والے 15ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیئے، ایس ایم علی متقی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، ایچ آر کے دستخط سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق ان ڈائریکٹرز کی ترقی 22 نومبر 2023ء سے مؤثر العمل ہوگی،ترقی پانے والے افسران میں آپریشنز کیڈر کے عرفان عالم ، آصف خان ریجنل ہیڈ ویسٹ وہارف کراچی، کنول ولی محمد ریجنل ہیڈ کراچی وسطی، اختر علی کراچی وسطی، احمد حسیب ریجنل ہیڈ ساہیوال، ناصر محمود عارف ریجنل ہیڈ فیصل آباد، فنانس اینڈ اکاؤنٹس کیڈر کے شکیل احمد ، شفیق احمد، اشفاق عالم، عامر جاوید ، صدیق احمد۔ آئی ٹی کیڈر کے حارث بن مقصود سربراہ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ اور آفس کیڈر کی یاسمین اقبال، حامد علی خان سربراہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ اور شاکر علی شامل ہیں ۔