خیرپور میڈیکل کالج کی گرلز ہاسٹل میں فائنل ایئر کی طالبہ سنیا کیسوانی ہلاک

December 06, 2023

خیرپور(غلام عباس بھنبھرو)خیرپور میڈیکل کالج کی گرلز ہاسٹل میں فائنل ایئر کی طالبہ سنیا کیسوانی ہلاک ورثاء بغیر پوسٹ مارٹم کے سنیا کی لاش گھر لے گئے جبکہ ڈاکٹر مکیش کا کہنا ہے کہ میری بہن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سےہوا۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور میڈیکل کالج کی گرلز ہاسٹل میں فائنل ایئر کی طالبہ سنیا کیسوانی ہلاک ہو گئی اسپتال ذرائع کے مطابق سنیا کیسوانی کو ہاسٹل میں تکلیف ہوئی اس کو سول اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے موت کی تصدیق ہوئی سنیا کے موت کی خبر پر کالج کے سیکڑوں طلبہ اساتذہ اور دیگر افراد سول اسپتال پہنچ گئے بھاری پولیس فورس بھی اسپتال پہنچی سنیا کیسوانی گھوٹکی ضلع کے ڈہرکی کے علاقے کی رہائشی تھی ان کا خاندان پڑھا لکھا خاندان ہے کالج انتظامیہ نے سنیا کے ورثاء کو ان کے موت کی اطلاع دی جس پر سنیا کا بھائی ڈاکٹر مکیش سول اسپتال پہنچ گئے۔