خواتین یونیورسٹی میں انٹرنیشنل کانفرنس ختم،150تحقیقی مقالے پیش

December 07, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر ) خواتین یونیورسٹی میں جاری2روزہ انٹرنیشنل کانفرنس ’’زبان اور ملٹی ڈسپلنری ریسرچ‘ اختتام پذیر ہو گئی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار وچیئرپرسن شعبہ انگریزی ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ لسانیات ایک دلکش شعبہ ہے جو زبان اور اس کی ساخت کے سائنسی مطالعہ پر توجہ مرکوز کرتا ہے، لسانیات زبان کے تحفظ، تعلیم، مشینی ترجمہ اور مواصلاتی ٹیکنالوجی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ، دیگر مقررین نے اپنےریسرچ مقالے پیش کئے، کانفرنس میں 11 بین الاقوامی اور 6 قومی مقررین نے شرکت کی۔ لسانیات اور اطلاقی لسانیات، غیر ملکی زبان کی تدریس اور پیشہ ورانہ ترقی پر 150 اسکالرز نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے ہیں۔ کانفرنس میں فرانس، برطانیہ، چین، ترکی، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے مقررین نے شرکت کی۔ اس موقع پر فلسطینی عوام کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔