سی پی او کی کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل کے حل کے احکامات

December 07, 2023

ملتان( سٹاف رپورٹر)سی پی او منصور الحق رانا نے پولیس لائنز ملتان میں صحافی برادری سے ملاقات کی۔ انہوں نے معاشرے میں میڈیا کے کردار کو سراہا ، انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام، شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے 5 پولیس اسٹیشنز کو سپشل انیشی ایٹو پولیس اسٹیشنز میں تبدیل کیا گیا ہے دریں اثناسی پی او نے پولیس لائنز میں کھلی کچہری لگائی اور شہریوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔سی پی او نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ عوام کے لیے پولیس اصلاحات پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے اور پولیس کا امیج اچھا بنانے کے لیے ایک تھانے کے دو حصے ہوں گے پہلا حصہ تھانوں میں فرنٹ پر استقبالیہ بنایا جائے گا جہاں پر فرنٹ ڈیسک پر بھرتی کیے جانے والے اسٹنٹ لیڈیز سٹاف تعینات کیا جائے گا۔