زرعی ادویات، کھاد کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا حکم

December 07, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر )کمشنر عامر خٹک نے زرعی ادویات، کھاد کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن میں یوریا، کھاد، فرٹیلائزرز، زرعی ادویات کی کوئی کمی نہیں ۔کاشتکار پریشان ہوکر زرعی ادویات، کھاد، یوریا ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اضلاع کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے محکمہ فوڈ کو فلور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈویژن کے 136 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اس ماہ ابتک 41 ہزار سے زائد انسپکشن کئے۔1118 خلاف ورزیوں پر 105 افراد گرفتار،5 ایف آئی آر درج کروائی گئیں