ضلعی انتظامیہ کی کارروائی،دودھ فارم کا مالک گرفتار

December 07, 2023

پشاور ( وقائع نگار )ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی کا لائیو سٹاک کے ویٹرنیری ڈاکٹر جمال اور سپر وائزر نعیم الحسن کے ہمراہ ورسک روڈ پر جرندہ کلے میں دودھ فارم کا معائنہ کیا دودھ فارم میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدید لیبارٹری کے ذریعے تجزیہ کیا گیا جس سے پتا چلا کہ دودھ کو خشک دودھ سے تیار کیا گیا ہے۔دودھ فارم میں غیر قانونی طور پر صفائی کی انتہائی ناقص صورت حال میں خشک دودھ میں پانی مکس کر کے دودھ تیار کیا جا رہا تھا ۔