• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے وکلاء برادری کے لیے اہم اقدامات

پشاور(جنگ نیوز)حکومت خیبرپختونخوا نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرآباد اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کیلئے گرانٹ اِن ایڈ کی منظوری دے دی۔اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر قانون انسانی حقوق و پارلیمانی امور آفتاب عالم نے دونوں بار ایسوسی ایشنز کے نمائندگان میں منظور شدہ گرانٹ کے چیکس تقسیم کیے۔اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل،سکریٹری لاء اختر سعید ترک اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مدثر اعجاز بھی موجود تھے۔ اقدام کا مقصد وکلاء برادری کے مسائل کے حل، بار ایسوسی ایشنز کی معاونت اور قانونی شعبے سے وابستہ اداروں کو درکار سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اظہار ہے۔
پشاور سے مزید