پشاور(خصوصی نامہ نگار)اسلامیہ کالج کے رجسٹرار ڈاکٹر قاسم منصور جلالی نے ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم سے ملاقات کی اور انہیں گریڈ 21 میں ترقی ملنے پر مبارکباددی۔ نہوں نے ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے پہلے بحیثیت انٹرنیشنل اتھلیٹ ملک و قوم کیلئے بڑے اعزازات جیتے اور بحیثیت ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بہترین خدمات سرانجام دیں اور کھیلوں کے فروغ و ترقی کیلئے بہترین اقدامات اٹھائے۔