پشاور(جنگ نیوز)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ہیو من نیو ٹریشن نے یونا ئٹڈ نیشنز کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنا ئزیشن کے باہمی اشترا ک سے گذشتہ روز خو راک کا عا لمی دن سٹی کیمپس لاہور میں شاندار طریقے سے منا یا اور پاکستان میں عالمی یومِ خوراک 2026کی مہم کا آغاز کیا نیز اُس موقع پر ملک کے غذائی نظام کو مزید پیداواری، غذائیت سے بھرپور اور مستحکم بنانے کے لیے جدت، تحقیق اور باہمی تعاون کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔ دن کی مناسبت سے یونیورسٹی میں آگا ہی واک، سیمینار اور پینل ڈسکشن کا اہتمام بھی کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت ویٹر نری یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں فوڈ اینڈ ا ایگریکلچر آرگنا ئزیشن پاکستان کے آفس انچارج جیمز اوکوتھ اور سر براہ صو با ئی دفتر ورلڈ فوڈ پروگرام پنجاب ڈاکٹر عمارہ خان نے بطور گیسٹ آف ہانرز شر کت کی۔ سیمینار کے دیگر شر کا میں سر کاری و نجی شعبو ں سے غذا ئیت کے ماہرین، پروفیشنلز، اسا تذہ اور طلبہ بڑی تعداد میں شر یک ہو ئے۔اُس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی نے کہا کہ یونیورسٹیوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تحقیق اور علم کو عملی حل میں تبدیل کریں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیاں صحت مند اور زیادہ پائیدار غذائی نظام کی تشکیل کے لیے درکار علم، مہارتوں اور جدتوں کو فروغ دینے میں مدد کر سکتی ہیں۔ پروفیسر ربا نی نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی میں پولٹری، فشریز، ڈیری اور نیوٹریشن سے متعلق مختلف پروفیشنلز ڈگری پروگرام پڑ ھا ئے جارہے ہیں اور ہر سال یونیورسٹی تربیت یافتہ گریجویٹ تیار کررہی ہے جو لائیو سٹاک اور اس سے منسلک شعبوں میں تربیت یافتہ انسانی وسائل کے طور پر کام کررہے ہیں۔