• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی روڈرکشہ ڈرائیور قتل، شاہ قبول رہائشی فلیٹ میں نوجوان نے خودکشی کرلی

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی اسٹیشن کے قریب ملزموں نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیو رکو قتل کردیا جبکہ شاہ قبول میں رہائشی فلیٹ میں نوجوان نے مبینہ طو رپر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیاہے ۔تھانہ تہکال پولیس کو عجب خان نے بتایاکہ اس کا 24سالہ بیٹا عادل خان رکشتہ چلاتا تھا وہ گھر میں موجود تھاکہ اطلاع ملی کہ اسلامیہ کالج کے قریب بی آرٹی سٹیشن سڑک پر نامعلوم افراد نے بیٹے کو قتل کیا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ اسے یقین ہے کہ بیٹے کو ماموں شمشاد اور ان کے بیٹوں سجاد اور افتخار نے فائرنگ کی ہے کیونکہ ان کے ساتھ قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی ۔ ۔مقتول پارٹی پر الزام ہے کہ انہوں نے پولیس اہلکا رکی جان لی تھی۔ پولیس نے بتایاکہ فریقین میں صلح اورراضی نامہ ہوگیاتھا تاہم اس کے باجود ملزموںنے قتل کا بدلہ لیا ہے ۔
پشاور سے مزید