• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں مالیت کی منشیات سمگلنگ کا ملزم ضمانت پر رہا

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے لاکھوں روپے مالیت کے منشیات پنجاب سمگل کرنے کے مقدمہ میں انٹی نارکاٹکس فورس کے ہاتھوں گرفتار ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامت جاری کردیئے ملزم محمد یونس کی جانب سے کیس کی پیروی دانیال اسد چمکنی ایڈوکیٹ نے کی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس اعجاز خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔ملزم کے وکیل دانیال اسد چمکنی ایڈوکیٹ نے عدالت کوبتایا کہ 2 جولائی کو اے این ایف نے کوہاٹ روڈ پر ملزم کو روکا اور اس دوران اس کے پاس موجود بیگ سے پانچ کلو گرام چرس برآمد ہوئی ۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ملزم کے پاس منشیات موجود تھی مگر پھر بھی فرار ہونے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی اس نے بیگ کو پھینکا۔ چونکہ تحقیقات مکمل ہوئی ہے مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں ۔ملزم کو ایک لاکھ دو نفری کے عوض ضمانت پر رہا کیا جاتا ہے۔
پشاور سے مزید