• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسکو کے 11افسران کی گریڈ 19میں ترقی

پشاور(جنگ نیوز)مجاز اتھارٹی اور پروموشن بورڈ کی منظوری کے بعد پیسکو کے 11سینئر افسران کو گریڈ 19میں ترقی دے دی گئی ہے جن میں عاصم جان، محمد شکیل، تنویر حیدر، کاشف فرحان، خالد حسین، تنویر الاسلام، زمان خان آفریدی، زکریا زاہد، فدا محمد، اقبال سعید خٹک اور عاطف جواد شامل ہیں، پیسکو چیف اخترحمید خان سمیت دیگر سینئر افسران نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، تفصیلات کے مطابق عاصم جان کو بطور سپرانٹنڈنٹ انجینئر گریڈ 19میں ترقی دی گئی ہے اور ایس ای پیسکوخیبر سرکل تعینات کیا گیا ہے، محمد شکیل کی بطور سپرانٹنڈنٹ انجینئر گریڈ 19میں ترقی کی گئی ہے اور انہیں منیجر ڈسپوزل پیسکو ہیڈ آفس تعینات کیا گیا ہے، تنویر حیدر کو بطور سپرانٹنڈنٹ انجینئر گریڈ 19میں ترقی دینے کے بعد منیجر ایڈمن اینڈ سروسز پیسکو ہیڈ آفس مقرر کیا گیا ہے، کاشف فرحان کو بطور سپرانٹنڈنٹ انجینئر گریڈ 19میں ترقی دے کر ڈائریکٹر سیفٹی پیسکو ہیڈ آفس میں تعینات کیا گیا ہے، خالد حسین کو بطور سپرانٹنڈنٹ انجینئر گریڈ 19میں ترقی دی گئی ہے اور ایس ای پیسکو سوات سرکل میں تعینات کیا گیا ہے ، تنویر الاسلام کو سپرانٹنڈنٹ انجینئر گریڈ 19میں ترقی دے کر ایس ای پیسکوبنوں سرکل تعینات کیا گیا ہے، زمان خان آفریدی کی بطور سپرانٹنڈنٹ انجینئر گریڈ 19میں ترقی کے بعد منیجر ایس اینڈ آئی پیسکو ہیڈآفس تعینات کیا گیا ہے، اس کے علاوہ زکریا زاہد، فدا محمد، اقبال سعید خٹک اور عاطف جواد کو بھی گریڈ 19میں ترقی دے دی گئی ہے۔
پشاور سے مزید