میٹھے پانی کی چوری کے خاتمے کیلئے آپریشن، 4 ملزمان گرفتار

December 08, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان رینجرز اور واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے لیاقت آبادٹاؤن، جمشید ٹاؤن اور ناظم آباد ٹاؤن میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور سب سوائل بورکی آڑ میں میٹھے پانی کی چوری کے29غیر قانونی کنکشن کو ختم کرنے کے لیے مشترکہ آپریشن کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ واٹر اینڈسیوریج بورڈ کارپوریشن کی مدعیت میں 12 ایف آئی آرز بھی درج کرا ئی گئیں،آپریشنز کے بعد 208 لاکھ گیلن یومیہ پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔