ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کے شعبہ امراض چشم میں نابینا پن کے شکار مزید 7 مریضوں کی گزشتہ روز کامیاب سرجری کے بعد بینائی لوٹ آئی۔لاکھوں روپے مالیت کے کارنیا تنظیم (اپنا)نے ( saving sight from kansas city america)سے عطیہ کئے، پہوٹا کی جانب سے جولائی 2021میں کارنیا ٹرانسپلانٹ کی باقاعدہ اجازت ملنے کے بعد نشتر ہسپتال سے فارغ التحصیل گریجویٹس کی نجی تنظیم ایسویشن آف فزیشن آف پاکستان ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ(اپنا) کے تعاون سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راو اور انکی ٹیم نے اب تک 253کے قریب مستحق اندھے پن کا شکار مریضوں کی کارنئیل گرافٹ(کارنیا پیوندکاری) کامیابی سے مکمل کی ہے۔