ویڈیو: کویت کے ایک ٹی20 ٹورنامنٹ میں کروائی گئی گیند نے سب کو حیران کردیا

February 12, 2024

کرکٹ کے کھیل نے اپنے دیکھنے والوں کو انٹرٹینمنٹ دینے میں کبھی مایوس نہیں کیا، یہی وجہ ہے کہ اس کھیل میں پیش آنے والے دلچسپ واقعات کی ویڈیوز بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔

اسی طرح کی ایک ویڈیو کویت میں ہونے والے کے سی سی ٹی ٹوئنٹی چینلجرز کپ کی بھی سامنے آئی ہے جس دیکھنے والوں کو نہ صرف حیران کردیا بلکہ ہنسنے پر بھی مجبور کردیا۔

میچ میں کویت نیشنلز کے بولر محمد وقار انجم نے گیند کروائی جو حریف ٹیم کے بیٹر بیانت سنگھ کے پاس اس طرح گئی جیسے گیند ڈائریکٹ کروائی گئی ہو، لیکن بیٹر کے پاس پہنچنے سے قبل گیند پچ پر پڑ کر وکٹوں میں جا لگی۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ بیانت سنگھ اس گیند پر درست فیصلہ نہ کرسکے، پہلے انہوں نے گیند کو کھیلنا چاہا لیکن پھر گیند کو چھوڑ دیا جو گھومتی ہوئی وکٹوں میں جالگی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس گیند پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے اسے ’صدی کی بہترین گیند‘ قرار دے دیا۔