ایشین اسنوکر، نسیم اور اویس کوارٹر فائنل میں

February 22, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی اسنوکر اسٹار اویس اللہ نے ٹاپ بھارتی کھلاڑی پنکج ایڈوانی کو شکست دیکر ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔ محمد نسیم اختر نے بھی ٹاپ ایٹ میں جگہ بنا لی۔ دوحاقطر میں محمد نسیم اختر نے ہانگ کانگ کے چوہون مان کو شکست دی۔ کوارٹر فائنلز جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔