حاجی اسلام بلوچ نے پی بی 29کے نتائج کو چیلنج کردیا

February 22, 2024

کوئٹہ(پ ر) پی بی 29 پنجگور ون سے نیشنل پارٹی کے امیدوار حاجی محمد اسلام بلوچ نے الیکشن کمیشن اسلام آباد میں پی بی 29 پنجگور ون سےاسداللہ بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور فنگر ویریفکیشن کے ساتھ دوبارہ ری پولنگ کیلئے درخواستیں دائر کردی ہیں جس کیلئے کیس کی سماعت 22 سے23 فروری کو ہوگا حاجی اسلام بلوچ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مخالف امیدوار کی جانب سے بوگس ووٹ ڈالے گئے اورپولنگ اسٹاف کی ملی بھگت سے الیکشن کے دوران بدامنی کے نتیجے میں بوگس ووٹ ڈال کرمخالف امیدوار کو کامیاب کرایا ہے جس پر الیکشن کمیشن نے ریٹرنگ آفیسر اورفریقین کو بمعہ ریکارڈ طلب کرلیاہے۔