شوہر سے جان کا خطرہ ہے، تحفظ دیا جائے، کراچی کی رہائشی خاتون

February 22, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بہار کالونی کراچی کی رہائشی عریشہ نے الزام عائد کیا ہے کہ میرا شوہر الطاف مجھے گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دیتا اور مجھے و میرے خاندان کو دھمکیاں دے رہا ہے مجھے اور خاندان کی جانوں کو خطرہ ہے مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے ،یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں اپنی والدہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ ان کا نکاح بہار کالونی کراچی کے رہائشی الطاف نامی شخص سے ہوا ، وہ ان کی چوتھی اہلیہ ہیں الطاف نے اپنےگھر کے تمام کمروں اور اطراف میں کیمرے نصب کررکھے ہیں اور مجھے گھر سے باہر نکلنے کی اجازت تک نہیں دیتا اور اب مجھے اور میرے خاندان کو دھمکیاں بھی دے رہا ہے ،مجھے اور میرے خاندان کو خطرہ ہے ، عدالت میں خلع کا کیس بھی دائر کررکھا ہے انہوں نے چیف جسٹس پاکستان ، آئی جی پولیس سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ انہیں ان کے شوہر کے مظالم سے نجات دلائی جائے ۔